جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت : مرغے کو سکیورٹی فراہم کرنے کا انوکھا کیس

25 جنوری, 2024 11:17

بھارت کی ریاست پنجاب میں ایک انوکھا کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک مرغے کو پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر بھٹنڈہ کے گاؤں بلوانہ میں مرغوں کی غیر قانونی لڑائی کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم ایک ملزم گرفت میں آیا۔

اس دوران پولیس کو دو مرغے زخمی حالت میں ملے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک تھی، ان کو طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دورانِ علاج ایک مرغا ہلاک ہوگیا۔

دوسرے مرغے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جسے پولیس نے ملزمان کے خلاف ثبوت کے طور پر محفوظ رکھا ہے اور اسے سکیورٹی بھی دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران 11 ٹرافیاں بھی برآمد ہوئیں جس سے تصدیق ہوتی ہے کہ مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔

یہ پڑھیں:مکہ مکرمہ کے پہاڑوں میں عجیب جانور: ویڈیو وائرل

 

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top