جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یوکرین بمقابلہ روس : جنگ تو چلتی رہے گی ، شادی زیادہ ضروری ہے !

28 فروری, 2022 13:43

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں جوڑے نے روسی فوجیوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے دوران ہی شادی رچالی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ یارینا اریوا اور اس کے 24 سالہ شوہر سوویاتوسلاو کی شادی مئی 2022 میں ہونا تھی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اور شادی کے مقام کا انتخاب بھی ہو چکا تھا۔

لیکن جب روس کے صدر کے احکامات جاری ہوئے اور دونوں نے اپنے ملک پر بمباری اور حملوں کی آوازیں سننا شروع کیں تو فیصلہ کیا کہ ابھی اسی وقت شادی کرلینی چاہیے تاکہ ایک ساتھ مل کر اس جنگ کا سامنا کریں۔

21 سالہ یارینا نے بتایا کہ جب آپ کی زندگی کا خوشگوار ترین لمحہ ہو اور آپ اس طرح حملوں کی آوازیں سنیں جو چاروں طرف سے آرہی ہوں تو یہ انتہائی خوفناک ہوتا ہے۔

Ukrainian citizens Yaryna Arieva and Sviatoslav Fursin got married just hours after Russia launched its invasion of their country.

یارینا نے بتایا کہ سب کچھ پلان کے مطابق چل رہا تھا، ہمارا ارادہ تھا کہ 6 مئی کو ایک دوسرے سے دریا کنارے شادی کریں گے لیکن جنگ کے اعلان کے بعد سب کچھ بدل گیا۔

یارینانے بتایا کہ ہم نے شادی کے فوری بعد فیصلہ کیا کہ ملک کو اس مشکل صورتحال میں ہماری ضرورت ہے، مستقبل میں شاید ہم ساتھ رہیں نا رہیں لیکن اپنے ملک کے لیے جان دیتے ہوئے ہم ساتھ مرجائیں گے۔

یارینا اریوا نے مزید بتایا کہ ہم ملک کے دفاع کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے مقامی علاقائی دفاعی مرکز پہنچے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کی حفاظت کرنی ہے، ہمیں ان لوگوں کی حفاظت کرنی ہے جن سے ہم پیار کرتے ہیں اور جس زمین پر ہم رہتے ہیں۔

یارینا نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہیں معلوم یہ لوگ ہمیں کون سا فریضہ سونپیں گے، ہو سکتا ہے کہ وہ ہمیں صرف ہتھیار دیں اور ہم جا کر لڑیں، شاید ہم کسی اور چیز میں مدد کریں گے، اس کا فیصلہ حکومت کے لوگ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انقرہ اور باکو نے روس اور یوکرین کو ثالثی کی پیشکش کردی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top