جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکہ میں ایک شخص بے گھر افراد کو نشانہ بنانے لگا، دو افراد ہلاک

14 مارچ, 2022 11:12

نیویارک : پولیس اس شخص کی تلاش کر رہی ہے، جس نے سڑک پر سونے والے بے گھر افراد کو گولی مار دی تھی۔

نیویارک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی شناخت میں مدد کریں، جس نے دو بے گھر افراد کو گولی مار دی۔

تفتیش کاروں نے بتایا کہ ہفتے کی صبح لوئر مین ہٹن میں ایک شوٹر نے پہلے ایک 38 سالہ شخص پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا، لیکن وہ ہلاک نہیں ہوا۔

پھر، شام 5:00 بجے اسی محلے میں پولیس کو ایک اور شخص کی بے جان لاش سلیپنگ بیگ میں ملی، اسے سر اور گردن میں گولیاں ماری گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی حملے نیٹو ممالک کے قریب پہنچ گئے، یوکرین کا ایک بار پھر نو فلائی زون کا مطالبہ

سی سی ٹی وی کی ویڈیو کے ذریعے دیکھا گیا کہ ایک شخص سوتے ہوئے شخص پر فائرنگ کر رہا ہے۔ اتوار کی رات ایک تیسرے شخص پر بھی حملہ کیا گیا۔

پولیس نے نیویارک کے ہزاروں بے گھر لوگوں پر زور دیا کہ وہ شہر کی ایجنسیوں سے رابطہ کریں،جو انہیں سونے کے لیے رہائش تلاش کرنے میں مدد کر سکیں۔

خیال رہے کہ نیویارک کی بے گھر آبادی میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top