جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیو ہیمشائر پرائمری،ڈونلڈ ٹرمپ نےنکی ہیلی کو شکست دے دی

24 جنوری, 2024 10:54

 

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن صدارتی مقابلے میں نیو ہیماشئر کی پرائمری بھی جیت لی۔

ٹرمپ نے اپنی واحد حریف سابق اقوام متحدہ سفیر نکی ہیلی کو شکست دی ہے جنہوں نے سابق امریکی صدر کو اس پر بحث کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ ، ’یہ دوڑ ختم ہونے سے بہت دور ہے۔‘

نکی نے اس شکست کے باوجود صدارتی امیدوار بننے کے مقابلے میں شامل رہنے کا اعلان کیا۔

نکی ہیلی نے ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ریپبلکن امیدوار بنانا بائیڈن کی جیت کے مترادف ہو گا۔

دوسری جانب ناشوا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر کا آغاز نکی ہیلی کا مذاق اڑاتے ہوئے کیا، انہیں ”جعلساز“ قرار دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تقریر کر رہی ہیں جیسے وہ جیت گئیں۔ وہ نہیں جیتیں، انہوں نے اسے کھو دیا ہے اوران کی رات بہت بری گزری۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو نکی ہیلی پر کئی ہزار ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

نیو ہیمشائر کے پرائمری انتخاب میں کامیابی سے سابق صدر کے ایک بار پھرری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے امکانات مزید مضبوط ہو ئے ہیں۔

ٹرمپ کی جیت کے باوجود ایگزٹ پولز نے عام انتخابات کی مہم میں ان کی ممکنہ کمزوریوں کا اشارہ دیا۔ انہیں 2020 کی شکست کو الٹانے کی کوششیں اور 2021 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو برقراررکھنے سمیت کئی دیگر الزامات کا سامنا ہے۔

یہ پڑھیں : کیا ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات جیت کر دوبارہ امریکی صدر بنیں گے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top