جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں کیا تھا: بلاول بھٹو

10 نومبر, 2023 18:31

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کنگز پارٹی انتخابات کے موقع پر کسی نہ کسی شکل میں سامنے آتے ہیں، انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں کیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے عوام بہت محنتی ہیں، کراچی کے عوام کیلئے اچھی تفریحی مقامات ہونے چاہئیں، کراچی کے تفریحی مقامات کو بہتر بنارہے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود ترجیح ہے، بلدیاتی انتخابات میں جیتے ایسے ہی عام انتخابات میں بھی جیتیں گے، بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا، 8 فروری کو کراچی سے پیپلزپارٹی کو ووٹ ملے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت ملی ہم تب بھی حکومت میں تھے، 2013 میں نواز شریف کو دوتہائی اکثریت ملی ہم تب بھی اپوزیشن میں تھے، شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانا وقت کی ضرورت تھی، ایم کیو ایم اور ن لیگ اتحاد کا ہمیں فائدہ ہوگا، کنگز پارٹی ہر الیکشن میں سامنے آتی ہے، کنگز پارٹی انتخابات کے موقع پر کسی نہ کسی شکل میں سامنے آتے ہیں، انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہوگا جو 2008 میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حلقہ بندیاں مکمل ہونے تک امیدواروں کا اعلان نہیں کرینگے: بلاول

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے ساتھ مل کر انتخابات لڑ سکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے لوگ پورے ملک میں ہیں، عدم اعتماد پر قمر جاوید باجوہ کا پیغام آیا کہ ہم نیوٹرل ہیں، یہ بھی پیغام آیا کہ وہ الیکشن کرانے کو تیار ہیں، عدم اعتماد سے 2 دن پہلے پیغام آیا کہ تحریک واپس لے لیں، اس طرح کے پیغامات بتاتے ہیں، ہمیں ان کی سپورٹ نہیں تھی، جو اپنی پارٹی سے باغی ہوتے انہیں الیکشن میں قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، اپنی جماعتوں سے بے وفائی کرنے والے نقصان اٹھارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں نے اپنے پسندیدہ بیوروکریٹس کیلئے زندہ باد کے نعرے لگوائے، پنجاب کے سیاستدانوں کی طرف سے بری روایت شروع کی گئی، پی ٹی آئی کیلئے یہ سیاسی سفر میں سیکھنے کا موقع ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top