جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

تورخم بارڈر ، پاکستان کو اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں:ترجمان دفتر خارجہ

11 ستمبر, 2023 13:09

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کا تورخم بارڈر کے بندش سے متعلق بیان پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق جانتے ہوئے بھی ایسا بیان دینے پر حیرت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیںاور یہ تعمیرات ہماری خودمختاری کیخلاف ہے،امید ہے افغان حکام پاکستان کی سالمیت کا احترام کرینگے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ 6ستمبر کو معاملے کے پرامن حل کے بجائے افغان فورسز نے فائرنگ کی،افغان فورسز نے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچایا،لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا،افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ سے دہشتگرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی معیشت سے متعلق نامناسب تبصرہ کیا،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی ہر گز اجات نہیں دے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا،مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان معاملات حل کرنے کےحامی ہیں۔

 یہ پڑھیں : ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top