جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت میں کنویں میں گرنے سے 13 خواتین ہلاک ہوگئیں

17 فروری, 2022 15:26

نیو دہلی : بھارتی ریاست یوپی میں کنویں میں گرنے سے اب تک 13 خواتین ہلاک ہوچکی ہیں۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ روز ہونے والی شادی کی تقریب میں رسم ہلدی کے دوران خواتین ایک کنویں کے سلیب پر بیٹھیں تھیں کہ اس دوران سلیب وزن سے ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں خواتین کنویں میں گر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ٹرین سے کٹ کر دو حصوں میں تقسیم ہونے والا شخص لوگوں سے باتیں کرتا رہا

واقعے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ آج دو مزید خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد  بڑھ کر 13 ہوگئی۔ واقعے میں کئی خواتین زخمی بھی ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top