جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بھارت، ہلدوانی میں مسجد کی شہادت پر ہنگاموں میں5 افراد ہلاک

11 فروری, 2024 10:33

 

بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ایک مسجد اور اس سے ملحق مدرسے کو شہید کرنے کی کارروائی پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقامی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کے مطابق پانچ ہزار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ 5 افراد کو گرفتار بھی  کیا گیا ہے۔

مسجد و مدرسے کی شہادت پر احتجاج کے دوران پولیس کارروائی کے نتیجے میں اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایک صحافی سمیت 7 افراد کا اسپتال میں علاج کیا جارہا ہے۔

صوبائی حکومت نے مسجد و مدرسے کی شہادت کے بعد ہنگامہ آرائی میں ہلاکتوں اور توڑ پھوڑ کے حوالے سے عدالتی سطح پر تفتیش کا حکم دیا ہے۔

ہلدوانی کے ایس ایس پی نینی تال پی این مینا کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں 16 افراد کے نام درج ہیں۔

اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر اے پی انشومن کا کہنا ہے کہ بنبھول پورہ اور اس سے ملحق علاقوں کے سوا تمام مقامات سے کرفیو اٹھالیا گیا ہے ،تفتیش کے باعث باہر سے کسی کو بھی بنبھول پورہ جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

نینی تال سے ملحق قصبے میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب، کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top