جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

90 دن میں تو الیکشن اب بھی نہیں ہورہے، بینظیر کے قتل پر بھی نہیں ہوئے: اسحاق ڈار

08 اپریل, 2023 16:25

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 90 دن میں تو الیکشن اب بھی نہیں ہورہے، بینظیر کے قتل پر بھی نہیں ہوئے، شاید قسم کھالی گئی ہے کہ پاکستان کو بحرانوں کا شکار کرنا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ایم ایف میٹنگ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہیں، آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کو 21 ارب دینے کا کہا، پاکستان میں آئینی بحران کی کیفیت ہے، اپریل میں آئی ایم ایف کی اسپیرنگ میٹنگز اور سالانہ میٹنگز ہوتی ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو رقم کی فراہمی کیلئے 10 اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے، 11 اپریل کو الیکشن کمیشن کو حکم ہے وہ سپریم کورٹ کو رقم وصولی کا بتائے، گزشتہ حکومت نے مالی اور معاشی بحران تحفے میں دیئے، آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتے پہلے جاری ہوتا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر امریکا کا دورہ منسوخ کیا، عالمی بینک اور آئی ایم ایف مجھے امریکا آنے سے کیوں روکیں گے، اسپرنگ میٹنگ میں آن لائن موجود رہوں گا، کورونا میں بھی آن لائن شرکت ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے عدالتی اصلاحاتی بل نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھیج دیا

ان کا کہنا تھا کہ 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر معاشی پابندیاں عائد کی گئیں، ملکی اور قومی مفاد پر منفی گفتگو نقصان دہ ہوتی ہے، شاید قسم کھالی گئی ہے کہ پاکستان کو بحرانوں کا شکار کرنا ہے، پاکستان ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں، جو پارلیمنٹ میں بحث ہورہی ہے اس سے ہر شخص آگاہ ہے، 90 دن میں تو الیکشن اب بھی نہیں ہورہے، بینظیر کے قتل پر بھی نہیں ہوئے، کون سی قوتیں ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 11 ارب ڈالر کی عالمی ادائیگیاں کیں، ہم نے مشکل ترین حالات کے باوجود تمام ادائیگیاں کیں، لوگ کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا، حکومت اپنا کام مکمل کر چکی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ دو تین ہفتوں میں پیش رفت ہوئی ہے، اندرونی اور بیرونی قوتیں پاکستان کو ڈیفالٹ کرنا چاہتی ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ملک کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی امداد کا انتظار ہے، آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول کا معاہدہ ہونا ہے، پچھلی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے پرعمل نہ کیا، پاناما کا ڈرامہ، الیکشن میں دھاندلی کر کے حکومت مسلط کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top