مقبول خبریں
عمران خان کا سیلاب زدگان کی امداد کیلئے انٹرنیشنل ٹیلیتھون کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: عمران خان نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پیر کی رات انٹرنیشنل ٹیلی تھون کروں گا، ٹیلی تھون کا مقصد سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈز جمع کرنا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بچنے کا واحد حل ڈیموں کی تعمیر ہے: عمران خان
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون کا فیصلہ سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کے ماتحت کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ضرورتوں کی بنیاد پر فنڈز مختص کرے گی۔