جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان نالائق پہلے ثابت ہوچکے تھے، کل نا اہل بھی ہوگئے : شرجیل میمن

22 اکتوبر, 2022 15:39

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان صادق امین نہیں رہے، نالائق پہلے ثابت ہوچکے تھے، کل نا اہل بھی ہوگئے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو بڑی کوشش کے بعد گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔ پاکستان نے فیفٹ کی شرائط کو پورا کیا۔ بھارت کی پوری کوشش تھی پاکستان گرے لسٹ سے نہ نکل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاست کا منافق ترین کردار کا اصل چہرہ کل سب پر عیاں ہوا۔ کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کی وجہ سے عمران خان کے خلاف متفقہ فیصلہ آیا۔ عمران خان نالائق پہلے ثابت ہوچکے تھے، کل نا اہل بھی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن، عمران خان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، فیصلہ رد ہوجائے گا : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو عمران خان نے ہی تعینات کیا تھا۔ تمام ممبران نے ایک ہی آواز دی، عمران خان صادق امین نہیں رہے۔ عمران خان کے خلاف کورٹ میں کارروائی بھی ہوگی۔ عمران خان کو جو جعلی سرٹیفکیٹ ملا تھا، کل اس کا پول کھل گیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس شخص نے قوم کے ساتھ صرف جھوٹ بولا۔ دیکھنا ہے کیا اب بھی عمران خان کے ساتھ لاڈلے والا سلوک کیا جائے گا۔ عمران خان رکن رہے نہ پارٹی کے سربراہ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top