جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان، جوڈیشل کمپلیکس کیس : آئی جی آفس کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم

07 اپریل, 2023 11:34

اسلام آباد : عدالت نے آئی جی آفس کو تین دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کمشنر آفس سے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی رپورٹ 28 اپریل تک طلب کرلی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ واقعات، عدالتی آرڈر شیٹ گم ہونے کے معاملے پر عمران خان کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور اسٹیٹ کونسل عدالت میں پیش ہوئے۔ ٹرائل کورٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی۔

اسٹیٹ کونسل نے کہا کہ آئی جی آفس کی رپورٹ جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توہین عدالت کی بھی درخواست آئی ہوئی ہے، آئی جی آفس تین روز میں رپورٹ دیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا بدلتا مؤقف مذاکرات میں رکاوٹ ہے، آفر کی وجہ ستمبر کی تبدیلیاں تو نہیں؟ خواجہ آصف

عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آئندہ کی سماعت کا لائحہ عمل بھی دیکھا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئی جی کا مؤقف آ جائے تو پھر دیکھا جائے گا، کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے۔

خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی رپورٹ کی کاپی ہمیں مل جائے تو ہم پڑھ لیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو ٹرائل کورٹ کی رپورٹ پڑھنے کے لیے دے دیتے ہیں۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کی بھی رپورٹ منگوا لیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کمشنر آفس سے ان کی رپورٹ بھی منگوا لیتے ہیں۔ رپورٹ آجائے گی تو ایک ساتھ توہین عدالت اور آئندہ کا لائحہ عمل دیکھ لیں گے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کی رپورٹ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو پڑھنے کے لیے فراہم کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top