جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان نااہلی کیس،بینچ ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا

16 اگست, 2018 15:01

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سےمعذرت کرلی، عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اب نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان نااہلی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے۔

جس کے باعث عدالت عالیہ کا بینچ ایک مرتبہ پھر ٹوٹ گیا۔

عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے لیے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

بینچ کے دوسرے رکن جسٹس اطہر من اللہ تھے، لیکن سماعت کے آغاز پر ہی جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کرلی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ان کا سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس (ر) افتخار محمد چوہدری سے تعلق رہا ہے، اس لیے وہ یہ کیس نہیں سن سکتے۔

فاضل جج کی جانب سے معذرت کے بعد اب معاملہ دوبارہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوادیا گیا ہے جو نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

اس سے قبل یہ کیس جسٹس شوکت صدیقی کے پاس ہی تھا جن کے ساتھ جسٹس عامر فاروق بنچ میں شامل تھے تاہم 29 جولائی کو بینچ سے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو علیحدہ کرکے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو شامل کیا گیا.

مگر پھر یکم اگست کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب دونوں نے سماعت سے معذرت کرلی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top