مقبول خبریں
عمران خان نے اپنی انا کے خاطر7 سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑا: شازیہ مری
اسلام آباد: شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی انا کے خاطر7 سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑا، یہ شخص اسمبلی میں جانے تک کیلئے تیار نہیں ہے۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، 18 اکتوبر کے دھماکے میں بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے کارکن شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان قومی اسمبلی کی چھ نشستوں پر کامیاب، ایک پر شکست
شازیہ مری کا کہنا تا کہ پیپلزپارٹی کو قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر کامیابی ملی، یہ شخص اسمبلی میں جانے تک کیلئے تیار نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام میں عوام کے مسائل حل کیے جاتے ہیں، ایک شخص نے اپنی انا کے خاطر7 سیٹوں پر ضمنی انتخاب لڑا۔