مقبول خبریں
عمران خان کا سانحہ 9 مئی سے متعلق مشروط معافی کا اعلان
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی سے متعلق مشروط معافی کا اعلان کر دیا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے 9مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں،9 مئی میں ہمارے لوگ ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملوث لوگوں کو پارٹی سے نکالوں گا، سزا بھی دلواؤں گا۔