جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان 100 جلسے بھی کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی: طلال چودھری

07 اگست, 2022 17:17

سمندری: طلال چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان ہمت کر کے ایکس وائی کے بجائے بندوں کے نام لیں، عمران خان 100 جلسے بھی کر لیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی۔

ن لیگی رہنما طلال چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فواد چودھری آج بڑھکیں مار رہے تھے، فواد چودھری کہہ رہے تھے کس میں ہمت ہے عمران خان کو نااہل کر سکے، عمران خان رنگے ہاتھ پکڑے جا چکے ہیں، عمران خان کو سزا نہ دینے والا تاریخ کا بڑا مجرم ہوگا۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان تو کہتے ہیں انقلاب لیکر آؤ نگا، آپ تو نیو ٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے وزیر اعظم بنوں گا تو ڈکٹیشن نہیں لونگا، یہ نہیں ہو سکتا سائیکل چور جیل میں ہو اور ڈالر چور باہر، پرویز الہٰی چودھری شجاعت کے نہ ہو سکے آپ کے کہاں سے ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی دو تہائی سیٹیں لے گی: فواد چودھری

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمت کر کے ایکس وائی کے بجائے بندوں کے نام لیں، عمران خان کا جرم ثابت ہو چکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، عمران خان 100 جلسے بھی کر لیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی، اب نظام انصاف کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، عمران خان جتنے مرضی دھرنے اور جلسے کریں، سزا سے نہیں بچ سکتے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top