جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن نے پی پی رہنما سے شادی رچالی

04 دسمبر, 2023 11:48

 

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکاراورمیزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نےاپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی ہیں جس کی ویڈیو اور تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں ۔

گذشتہ شب اداکارہ، ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کرن اشفاق کی دوسری شادی کی خبر سامنےآئی تھی ،جس کے بعد اداکارہ نے اتوار کی شام خود تصدیق کردی اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی متعدد تصاویر جاری کیں۔

 

 

کرن اشفاق نے نکاح کے اس موقع پر سفید رنگ کے چوڑی دار پاجامہ اور کرتے کا انتخاب کیا جو ان کے اپنے برانڈ ’ریز بائی کرن دار‘ کا ہے، جبکہ سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری بھی دلہنیا سے میچنگ کرتے دکھائی دیے۔

اداکارہ کرن اشفاق نے قریبی رشتے داروں اور شوبز کی نامور شخصیات کی موجودگی میں حمزہ علی نے ساتھ نکاح کے دو بول پر اپنی زندگی کا آغاز کیا۔

کرن اشفاق نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے گلابی کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے دولہا میاں سیاہ قمیض شلوار میں نظر آئے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahar Naseem Awan (@saharanas1)

 

مہندی کی تصویر میں اس جوڑی کے ہاتھوں اور چہروں پر ہلدی لگی ہوئی ہے جبکہ دونوں کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کرن اشفاق کے نکاح کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے والد بھی موجود ہیں جبکہ نکاح کے وقت کرن آبدیدہ ہورہی ہیں۔

 

 

کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ چوہدری کون ہیں؟

کرن اشفاق کے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیں تو معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کی قائدِ اعظم یونیورسٹی سے قانون (ایل ایل بی) کی تعلیم حاصل کی اور وہ کارپوریٹ وکیل ہیں۔

اس کے علاوہ حمزہ علی صوبۂ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے متحرک سیاسی رہنما بھی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور شہلا رضا سمیت پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

خیال رہے کہ حمزہ علی چوہدری ماضی میں پروفیشنل کرکٹر بھی رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے کبھی بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اِن دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے۔

سال 2022، اکتوبر میں عمران اشرف اور کرن اشفاق نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

یہ پڑھیں : شہرت کی خاطر عامر لیاقت سے شادی کی، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top