جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یو این سیکریٹری جنرل سےاہم ملاقات، فلسطینیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

16 دسمبر, 2023 13:26

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اہم ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات کے دروان انہوں نے فلسطینیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کشمیر کے تنازع کے حل سے جڑا ہے،خطے میں امن کا قیام یو این قراردادوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر اور غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی اور غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی پر بھی زور دیاہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیےتاہم آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیلی کی یکطرفہ بھارتی کوششوں کی مذمت کی ۔

آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یو این سیکریٹری جنرل نے عالمی امن کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا امریکا کا دورہ کامیابی سے جاری ہےجہاں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی اعلیٰ امریکی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

آرمی چیف کی سیکریٹری آف اسٹیٹ، ڈیفنس سیکریٹری ،چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف اور اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف کے دورے سے دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھے گااور اس دورے سے پاکستان کا اہم نکتہ نظر بھی مؤثر طریقے سے اجاگر ہو رہا ہے۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top