جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اے ٹی ایم مشینوں کی بند ہونے سے متعلق اہم معلومات آگئی

19 اگست, 2024 15:02

کراچی: اسٹیٹ بینک نے اے ٹی ایم مشینیں بند ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری افواہوں کی تردید کر دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صارفین آن لائن بینکنگ سیشن استعمال کے فوری بعد لاگ آؤٹ کریں، بینک صارفین اپنے اکاؤنٹ کی اسٹیٹمنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صارفین مشکوک آن لائن لنک پر کلک کریں نہ ذاتی معلومات شیئر کریں۔

مزید پڑھیں:کیا وی پی این آپ کے بینکنگ ڈیٹا کو خطرے میں ڈالتے ہیں؟

اگرچہ موبائل فون کے ذریعے لوگوں سے دھوکے بازی سے پاس ورڈ ہتھیا کر رقم لوٹنے کے واقعات پاکستان میں بھی عام ہیں مگر جو باتیں اس پیغام میں بتائی گئی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

تاہم میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ میسج نیا نہیں ہے بلکہ 2016 سے مختلف ممالک میں گردش کر رہا ہے اور اب پاکستان میں پھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں لوگوں کو اے ٹی ایم بند ہونے اور آن لائن ٹرانزیکشنز نہ کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ مذکورہ میسج میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وائرس والی ویڈیو کھولنے پر موبائل فون کا ڈیٹا اُڑ جائے گا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top