جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق آئی ایم ایف کی بڑی پیشگوئی

16 جولائی, 2024 19:07

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی تازہ ترین گلوبل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا ہے۔

گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔ آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال عالمی معیشت کی شرح نمو 3.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا، اس سال کے لئے بھارت کی جی ڈی پی نمو 6.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ چین کی جی ڈی پی نمو 4.5 فیصد رہنے  کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے اور تجویز دی کہ سال کی دوسری ششماہی میں شرح سود میں کمی آسکتی ہے۔

مالیاتی ادارے نے آؤٹ لُک رپورٹ میں عالمی معیشت کے لئے بیرونی، مالیاتی اور معاشی خطرات پر روشنی ڈالی ہے، کہا گیا ہے کہ توانائی اور خوراک کی قیمتیں آہستہ آہستہ کورونا وائرس سے پہلے کی سطح پر واپس آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

بجٹ کے بعد کونسی گاڑی کتنی مہنگی ہوگئی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

پاکستان کی بیرونی پوزیشن نازک، مہنگائی سے سماجی تناؤ بڑھنے کا خدشہ ہے: موڈیز

آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

چند روز قبل آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید اقدامات کرنے اور سرکاری اداروں میں شفافیت بڑھانے کے مطالبے کو تیز کر دیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے نئے بجٹ میں اپنی سخت شرائط پوری کرنے کے باوجود آئی ایم ایف اب بھی اس سے ‘مزید اقدامات’ کا مطالبہ کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس لگانے اور لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے استثنیٰ ختم کرنا شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top