ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

آئی ایم ایف نے پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری سے متعلق پلان طلب کرلیا

15 مارچ, 2024 11:47

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومتی ٹیم کے درمیان آج دوسرے روزبھی مذاکرات کا سلسلسہ جاری ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق نتھن پوٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت وفود کی سطح اور ون آن ون ملاقاتیں کررہا ہے۔

پاکستان سے معاشی استحکام اور سرکاری اداروں کے بہتر انتظام پر آئی ایم ایف اور حکومتی ٹیم کے درمیان دوسرے روز بھی مذاکرات کیے ہیں جب کہ وفود کی سطح پرمذاکرات کے ساتھ ون آن ون ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

مالیاتی ادارے وفد کی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی مصدق ملک اور گورنر اسٹیٹ بینک سے الگ الگ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالیاتی ادارے نے دوسرے روز کے مذاکرات کے دوران پاکستانی معاشی ٹیم سے قومی ایئر لائنز پی آئی اے سمیت دیگر حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق پلان طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئی ایم ایف سے حتمی مذاکرات شروع، پاکستان کو کتنا قرضہ ملے گا؟

آئی ایم ایف کا ریٹیلرز، رئیل اسٹیٹ اور مینوفیکچر سیکٹر پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا وفد مختلف وزارتوں کے دورے بھی کرے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے دوسرے جائزے پر مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top