ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آئی ایم ایف کا ریٹیلرز، رئیل اسٹیٹ اور مینوفیکچر سیکٹر پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ

14 مارچ, 2024 17:20

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس کی فراہمی پر اظہار تشویش کیا، مشن نے فرٹیلائزر پلانٹس کو سستی گیس فراہمی کو جلد ختم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کو عالمی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائس مستحکم اور پاکستان میں نرخوں کے بڑھنے پر بھی تشویش ہے۔

مالیاتی ادارے وفد کی وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام حکام سے میٹنگز ہوئیں۔

ملاقاتوں میں آئی ایم ایف کو پاکستانی حکام نے گردشی قرضہ، ٹیرف آؤٹ لُک، کاسٹ سائیڈ ریفامز، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اور ٹیکس پالیسی ،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد، آؤٹ لُک اور ڈویلپمنٹ پر بریفنگ دی۔

آئی ایم ایف وفد کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ٹیکسیشن اور ریٹیلرز کے لیے ٹیکس میکنزم پر بریف کیا گیا، مشن نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر، مینوفیکچرر شعبے اور ریٹیلرز پر ٹیکس اقدامات کا مطالبہ کیا۔

وفد نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو دستاویزی بنا کر ٹیکس سسٹم میں لانے کا مطالبہ بھی کیا، رئیل سیکٹر پر آئی ایم ایف وفد کی اسٹیٹ بینک حکام سے بات چیت ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top