جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف نے پیٹرول پر ریلیف کا حکومتی پلان مسترد کردیا

29 مارچ, 2023 14:07

اسلام آباد : آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ ریلیف پیکیج کی ابتدائی تجویز مسترد کردی ہے۔ حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول پر غریب طبقے کو ریلیف دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف رکاوٹ بن گیا ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا، جس میں انہوں نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کیلئے دوست ممالک سے دوبارہ رابطہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ 50 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کا مکمل پلان فراہم کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت کی موٹر سائیکل اور 800 سی سی گاڑی مالکان کو سبسڈی دینے کی تجویز تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top