جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایمان مزاری رہائی کے بعد پھر سے گرفتار

28 اگست, 2023 15:27

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت اور اشتعال انگیزی کے کیس میں آج ایمان مزاری کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

ایمان مزار ی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے وقت اسلام آباد پولیس جیل کے باہر موجود تھی جہاں سے پولیس نے ان کوایک بار پھرسے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے فوری طور پر ایمان مزاری کی گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس انہیں لے کر روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کو تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے ایمان مزاری کو عدالت نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں ضمانت دی تھی جس کے بعد انہیں آج بروز پیر بغاوت کے مقدے میں بھی ضمانت ملی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

یہ پڑھیں : انسدادہشت گردی عدالت: ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top