جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اگر امریکہ نے یوکرین کو طویل مار کرنے والے میزائل دیئے تو وہ سرخ لکیر عبور کرے گا : روس

16 ستمبر, 2022 10:07

ماسکو : اگر امریکہ نے کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیئے تو وہ سرخ لکیر عبور کر کے تنازع کا فریق بن جائے گا۔

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن نے یوکرین کو ایسے جدید راکٹ فراہم کیے ہیں جو 80 کلومیٹر (50 میل) دور تک کے اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی ایران کی پاسداران انقلاب سے وابستہ افراد پر پابندیاں

انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو وہ ایک سرخ لکیر کو عبور کر رہا ہو گا، اور تنازع کا براہ راست فریق بن جائے گا۔ روس اپنی سرزمین کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top