جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، اگلی حکومت ہماری ہوگی: علی زیدی

04 جون, 2022 19:47

کراچی: علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا جی ٹی وی کے پروگرام ’’سات سے آٹھ ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال نازک ہے، بلاول بھٹو غیر ملکی دورے کررہے ہیں، خود وزیراعظم بن گئے اور بیٹے کو وزیراعلیٰ بنادیا، وزیراعظم اربوں روپے خرچ کرکے غیر ملکی دورے کررہے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سب کو لگ رہا ہے کہ سب جیت گئے، پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس تاریخی دن تھا، عمران خان نے روس جاکر سستا تیل خریدنے کی بات کی، امریکا کو یہ سب پسند نہیں تھا اور موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا شریف خاندان چور ہے، بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں اور ڈی سیز کو تبدیل کیا جارہا ہے، عمران خان پاکستان کے عوام کا سوچتے ہیں، مفتاح اسماعیل افغانستان سے منی لانڈرنگ کرتا ہے، ہمار ے دور حکومت میں ایکسپورٹ میں اضافہ ہوا، ہم نے 6 نئے ڈیمز کا آغاز کیا، عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر عالمی فورم پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کو پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر مقرر کردیا گیا

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہمیشہ پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت مانگتی ہے، ہم نے کرپشن نہیں کی، کراچی میں ہمارے علاوہ کوئی دوسرا جیت کر دکھائے، سندھ میں اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی، اگلے وزیر اعظم عمران خان ہوں گے۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو بات کی وہ ٹھیک کی، جمہوری لوگ الیکشن سے نہیں ڈرتے، عمران خان کے بیان کو غلط پیش کیا جارہا ہے، ہمیں الیکشن سے پہلے کسی نے ضمانت نہیں دی تھی، انتخابات اسی سال ہوں گے، عمران خان کو گرفتار کرنے کی کسی میں ہمت نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top