جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل جنگ چاہتا ہے تو اس کی کوئی حد ہوگی نہ اصول :حسن نصراللہ

04 جنوری, 2024 09:37

 

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کیخلاف جنگ چھیڑی تو لڑائی کی نہ کوئی حد ہوگی نہ کوئی اصول ہوگا۔

جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر خطاب کرتے ہوئے حسن نصر اللّٰہ نے کہا کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے، اسرائیل کے وجود کو خطرہ لاحق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان کے خلاف جنگ چھیڑی تو ہماری لڑائی کی کوئی حد یا اصول نہیں ہوگا۔

حسن نصراللہ نے کہا کہ مزاحمتی گروپ آزاد ہیں اور قابضین کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہم خطے میں مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں، ہم ہر قدم پر فلسطینی گروپوں کے ساتھ ہیں۔

 

 

ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی فلسطینی گروپوں کی طاقت بڑھانے مدد کر رہے تھے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ 7 اکتوبر نے فلسطینیوں کو زندہ کردیا، اسرائیل کو ایسے لوگوں کا سامنا ہے جو اپنی سرزمین بھولے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ نے امریکا اور اس کی پالیسیوں کی حقیقت کو بےنقاب کیا، غزہ میں قتل عام کون کررہا ہے امریکی انتظامیہ کو نظر نہیں آرہا، غزہ میں قتل عام امریکی پالیسی اور امریکی اسلحہ کررہا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئےہیں ، غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سےچوبیس گھنٹوں میں 120 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یہ پڑھیں : غزہ فلسطین کی سر زمین ہے اور رہے گی: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top