جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

’اگر میں مارا گیا‘، مشہورفلسطینی شاعر اسرائیلی بمباری میں شہید

09 دسمبر, 2023 11:30

 

اسرائیلی وحشت کا نشانہ بننے والے نامور فلسطینی شاعر رفعت الایریر اپنے خاندان سمیت موت کی نیند سوگئے۔

انگریزی زبان میں اپنی کہانی بڑے پیمانے پر لوگوں کو سنانے والے فلسطینی شاعر رفعت الایریر اپنے خاندان سمیت اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے، انہوں نے ایک ماہ قبل نظم ’اگر میں مارا گیا‘ لکھی تھی۔

انہوں نے اپنی نظم میں لکھا تھا کہ ’اگر مجھے مرنا ہے تو کہانی سنانے کے لیے آپ کو زندہ رہنا ہوگا،نظم کے ایک حصے میں لکھا تھا کہ ’اگر مجھے مرنا ہے، تو امید زندہ رہنے دو، اسے ایک کہانی بننے دو۔

 

 

ان کے دوست، غزہ کے شاعر مصعب ابو توحہ نے انسٹاگرام پر دلخراش پوسٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا ہے، میرے دوست اور ساتھی رفعت الیریر کو چند منٹ قبل اس کے اہل خانہ کے ساتھ شہید کر دیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ اکتوبر میں اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی شروع ہونے کے بعد فلسطینی شاعر رفعت الایریر نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ غزہ چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

فلسطینی شاعر نے کہا تھا کہ ’غزہ سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، ہم کیا کریں، ڈوب جائیں؟ اجتماعی خودکشی کرلیں؟۔

 

انکا کہناتھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے ٹویٹس یا لائیو سٹریم دیکھتے ہیں، زمین پر حقیقت سوشل میڈیا سے کہیں زیادہ خوفناک ہے ہم اس کے مستحق نہیں ہیں۔ ہم ایسے جانور نہیں ہیں جیسے اسرائیلی سوچتے ہیں۔

یہ پڑھیں : اسرائیل کی جارحیت جاری ، شہید فلسطینیوں کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کرگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top