جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا نے حملہ کیا تو جواب دینے میں ایک لمحہ نہیں لگائیں گے، ایران

07 فروری, 2024 09:58

 

ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ہماری قومی سلامتی اور خود مختاری کو للکارا تو اسے فوری اور قوت کے ساتھ جواب دیں گے۔

جبکہ امریکی صدر بائڈن نے کہا ہے کہ فی الحال ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن ایران کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے بھی ہر حملے کا فیصلہ کن جواب دیا ہے اور اگر اب بھی امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا امریکا ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکا کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ تنظیم حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔

تاہم جب امریکی صدر بائڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انھوں نے جواب دیا تھا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملے میں ایران براہ راست ملوث تھا۔

یہ پڑھیں : شامی سرحد کے قریب ڈرون حملہ ؛ 3 امریکی فوجی ہلاک، 30 زخمی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top