جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی عدالت پراسیکیوٹر کا نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ

20 مئی, 2024 18:26

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے چیف پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی میڈیا ایجنسی رائٹرز کے مطابق پراسیکیوٹر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

پراسیکیوٹر کریم خان کے دفتر نے کہا کہ انہیں شبہ ہے نیتن یاہو، وزیر دفاع یواو گیلنٹ غزہ کی پٹی میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مجرمانہ ذمہ دار ہیں۔

اسرائیل کی رفح اور غزہ سمیت فلسطین کے دیگر علاقوں میں فضائی اور ڈرونز حملے جاری ہیں جب کہ صیہونی فوج نے 7 اکتوبر سے اب تک 35 ہزار سے زائد معصوم فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

صیہونی فوج نے مسلسل بمباری اور نسل کشی کرنے کے باوجود غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ عدالت کے پری ٹرائل ججوں پر منحصر ہے وہ اس بات کا تعین کریں کہ وارنٹ جاری کرنے کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں یا نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top