جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حقائق بتاؤں گا کہ صوبے کے ساتھ کیا کھلواڑ ہوا، ثبوت پیش کرونگا: وزیراعلیٰ پنجاب

04 جولائی, 2022 16:43

لاہور: حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا کہ کل شرمندگی اٹھانی پڑے، حقائق بتاؤں گا کہ صوبے کے ساتھ کیا کھلواڑ ہوا، ثبوت پیش کرونگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کے طور پر زمانہ طالب علمی میں جیل کاٹی۔ غربت، مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، 74سال بعد بھی ملک دوراہے پر کھڑا ہے، آج سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ن لیگ آئینی مدت پوری کرکے جارہی تھی تو گروتھ ریٹ5.8فیصد نہیں تھی؟، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہم نے سسکتی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے، 2018 میں جب ن لیگ جارہی تھی تو کیا لوڈشیڈنگ زیرو نہیں تھی؟، آج ایسا کیا ہوگیا کہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے، عمران نیازی کی طرح 90دن میں سب ٹھیک ہونے کا نہیں کہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کو یوم آزادی کی مبارکباد، تجارتی رابطوں کے منتظر ہیں : شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں کروں گا کہ کل شرمندگی اٹھانی پڑے، میں حقائق ضرور بتاؤں گا اور ساتھ ثبوت پیش کروں گا، چور ڈاکوؤں کے نعرے لگاتے ہوئے قوم کے کان پک گئے، آج کوئی سیاست کررہا ہے توہ قیامت کے دن اللہ کو بھی جواب دہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میری 3 ماہ کی وزارت اعلیٰ آئینی، قانونی بحرانوں سے بھری ہے، حقائق بتاؤں گا کہ صوبے کے ساتھ کیا کھلواڑ ہوا، ثبوت پیش کرونگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top