مقبول خبریں
حلفیہ کہتا ہوں کہ کسی مالی فراڈ میں ملوث نہیں : مونس الہٰی کا ایف آئی اے کو جواب
لاہور : مونس الہٰی نے منی لانڈرنگ کے الزامات سے متعلق جواب میں کہا ہے کہ کسی مالی فراڈ میں ملوث نہیں۔
مسلم لیگ ق کے رکن مونس الہٰی نے ایف آئی اے کو منی لانڈرنگ کیس میں تحریری جواب جمع کروایا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس : مونس الہٰی کے شریک ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
مونس الہٰی نے جواب دیا کہ وہ نواز بھٹی اور مظہر عباس کو نہیں جانتے ہیں۔ حلفیہ کہتا ہوں کہ کسی مالی فراڈ میں ملوث نہیں ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ایف آئی آر میں الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ لاہور شوگر ملز میں قانون کے مطابق حصہ ڈالا اور ریٹرنز بھی جمع کرائے۔