جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتا ہوں :نگراں وزیراعظم

26 ستمبر, 2023 13:46

اسلام آباد : فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتا ہوں ، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ فوج کے کردار کو حکومت کے تحت دیکھتا ہوں ،فوج ایک منظم ادارہ ہے ، مجبوراًمختلف امور میں مدد لینا پڑتی ہے ، ہمیں اپنے سویلین اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جلد انتخابی عمل میں داخل ہونے جارہے ہیں ، یقین دلاتا ہوں انتخابی عمل مکمل صاف وشفاف ہوگا، انتخابی عمل میں انتظامی سطح پر کسی خاص گروپ کی حمایت یامخالفت نہیں کی جائیگی ۔

انوار الحق نے کہا کہ جمہوریت میں پر امن احتجاج ہر ایک کا بنیادی حق ہوتا ہے ،ہم ہر سیاسی جماعت کے پر امن حق کا تحفظ کریں گے ، تشدد آمیز مظاہروں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ، تین چار دہائیوں سے ہمارے سویلین اداروں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ۔

وزیر اعظم کاکڑ نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہیں ، حلقہ بندیوں پر اعتراض سابق پارلیمنٹ میں قانون سازی کے وقت کیا جاسکتا تھا،ہم نے قانون اور آئین کے مطابق عمل کرنا ہے ، الیکشن کمیشن بھی غیر آئینی کام نہیں کرسکتا ۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سربراہ امریکا پر سازش کے بیانیے سے خود ہی پیچے ہٹ گئے ،بعض اوقات سیاستدان عوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے ایسا مؤقف اپنا لیتے ہیں ، یقینی بنائینگے کوئی بھی بیرونی طاقت پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آزاد اور خودمختار ملک ہے ، ہم اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں ، پہلی بار کسی بھی وزیراعظم کو آئینی طریقے سے اقتدار سے الگ کیاگیا،آئین میں حکومت کی تشکیل اور ہٹائے جانے کا طریقہ درج ہے ۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور اتحادی افواج 20سال افغانستان میں رہے، اتحادی ممالک افغانستان میں 2کھرب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود مرکزی اتھارٹی قائم نہ کرسکے ،افغانستان میں اتحادی افواج کی موجودگی میں بھی پاکستان سرحد پار حملوں کا شکار رہا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال نہ ہونے دے ،افغانستان میں استحکام دونوں ممالک کے مفاد میں ہے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان میں ٹھکانے ہیں ، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے ۔

یہ پڑھیں : نواز شریف سے متعلق بیان :رانا ثناء اللہ اور نگراں وزیر داخلہ آمنے سامنے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top