جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ہنڈائی، کِیا، کے ایف سی اور پیزا ہٹ سے پاکستانی مؤقف کی حمایت، بھارت میں غصہ

08 فروری, 2022 11:19

نیو دہلی : ہنڈائی اور کِیا کے بعد کے ایف سی اور پیزا ہٹ سے پاکستان کے مؤقف کی حمایت نے بھارت میں آگ لگادی۔

پانچ فروری کو جہاں دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے، وہیں جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والی کمپینیاں ہنڈائی اور کِیا موٹرز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

ہنڈائی اور کِیا کی ان ٹوئٹس سے بھارت میں ہنگامہ شروع ہوگیا اور سوشل میڈیا پر بائیکاٹ ہنڈائی کا ٹرینڈ چلنے لگا، جس میں مختلف بھارتی اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان مختار کو بھارتی سوشل میڈیا نے پنجگور میں شہید ہونے والا آرمی جوان قرار دیدیا

ہنڈائی (Hyundai) اور کِیا (Kia) کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ اور مزید دو بین الاقوامی برانڈ کے ایف سی (KFC) اور پیزا ہٹ (Pizza Hut) کے سوشل میڈیا پیجز سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی پوسٹ سامنے آگئی، جس نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا ہے۔

ہنڈائی موٹرز نے بعد میں اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر وضاحت کی اور کہا کہ اس طرح کی کسی پوسٹ کو ہنڈائی انڈیا سے جوڑنا غلط ہے۔

کشمیر کی آزادی کی حمایت کا پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد بھارت میں کے ایف سی کی مخالفت شروع ہو گئی ہے، تاہم کے ایف سی انڈیا نے ٹوئٹ کر کے اس پر معذرت کر لی ہے۔

کے ایف سی

ہنڈائی

کِیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top