جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی اداکارہ پونم پانڈے پر شوہر کا تشدد، اسپتال منتقل

09 نومبر, 2021 14:12

ممبئی: بھارتی ماڈل اور اداکارہ پونم پانڈے پر ان کے شوہر نے تشدد کیا اور شدید چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا جب کہ پولیس نے مارپیٹ کے الزام میں ان کے شوہر سیم بمبئی کو گرفتار کر لیا ۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق مبینہ طور پر تشدد کی وجہ سے اداکارہ کے سر، آنکھوں اور چہرے پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونم نے اپنے شوہر پر مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو شکایت کی، جس کے بعد سیم بمبئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کا عامر خان سے محبت کا اعتراف

پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد پونم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جب کہ اس معاملے کی تحقیقات ابھی کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پونم اور سیم نے ستمبر 2020 میں شادی کی جس کے چند دن بعد ہی پونم نے اپنے شوہر پر جسمانی طور پر ہراساں کرنے، دھمکیاں دینے اور حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top