جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، مکانات اور گاڑیاں بہہ گئیں

26 ستمبر, 2022 15:44

نووا: کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔

طوفان سے صوبہ نووا اسکوشیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق طوفان کی شدت اتنی تھی کہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، مکانات اور گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان فیونا نے پورٹو ریکو سے ٹکرا گیا، شدید بارشیں

دوسری جانب فلپائن کے جزیرے لوزون میں سمندری طوفان نورو سے نقصانات دیکھنے میں آئے۔

195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش نے درختوں، مکانات اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top