جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لبنان میں سیکڑوں حزب اللہ اراکین کے استعمال میں رابطہ کاری آلات پھٹ گئے

17 ستمبر, 2024 20:46

لبنان بھر میں حزب اللہ کے سیکڑوں اراکین کے پاس رابطہ کاری کیلئے استعمال ہونے والے متعدد پیجرز (رابطہ کاری کے آلات) پھٹ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ آج منگل کے روز تقریبا 03:30 بجے حزب اللہ کے مختلف یونٹوں اور اداروں کے کچھ ارکان کی طرف سے استعمال کیے جانے والے متعدد پیجر آلات پھٹ گئے۔

حزب اللہ کے جاری بیان کے مطابق رابطہ کاری کے آلات میں ان پراسرار دھماکوں کے نتیجے میں اب تک ایک بچہ اور 2 بھائی شہید ہوچکے ہیں جبکہ متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کی خصوصی ٹیمیں فی الحال ایک ساتھ ہونے والے ان دھماکوں کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے ایک جامع سیکورٹی اور سائنسی تحقیقات کر رہی ہیں۔ طبی اور صحت کی ٹیمیں لبنان کے مختلف علاقوں کے اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کر رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ القدس کی راہ پر چلنے والے ہمارے صالح شہداء پر رحم فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرے۔‘

حزب اللہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم اپنے معزز لوگوں پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ صیہونی دشمن کے حق میں نفسیاتی جنگ کی خدمت کیلئے کچھ جماعتوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں اور جھوٹی اور گمراہ کن معلومات سے محتاط رہیں۔

تاہم لبنان کے وزیر صحت فراس ابیاد کے مطابق پیجر دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد شہید اور دو ہزار 750 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق پیجرز دھماکوں کے نتیجے میں لبنان میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top