جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

25 مئی, 2024 12:10

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاط کرنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشور ہ دیا ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر کا فضائی معیار بہتر ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 نمبر پر آگیا، پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top