ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟

31 مارچ, 2024 11:46

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد کراچی میں آج گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے، درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شمال مشرق سے 6کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ دوپہر تک سمندری ہوائیں بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:

کراچی میں پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

ملک کی دیگر حصوں میں موسم صورتحال پر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا جب کہ مری اورگلیات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا، چترال ،دیر ،سوات ،شانگلہ ،مانسہرہ میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top