ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

کراچی میں پتنگ اڑانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

31 مارچ, 2024 11:26

کمشنر کراچی نے ملک کے تجارتی دارالحکومت میں پتنگیں اڑانے، بنانے اور فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔

کمشنر نے کہا ہے کہ شہریوں کو پتنگ بازی سے محفوظ رکھنے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر تیز دھار ‘مانجھا’ بنا رہے ہیں جو غیر محفوظ ہے اور شہریوں کو شدید زخمی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

پتنگ کی ڈور اور گلاکٹنے سے خود کو کیسے بچایا جائے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی 30 مارچ سے 29 مئی تک برقرار رہے گی۔

دریں اثنا بندرگاہی شہر میں پتنگ کی ڈھیلی ڈور کی وجہ سے کم از کم آٹھ شہری زخمی ہوگئے ہیں۔

موٹر سائیکل سواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پتنگ کی ڈور سے ہونے والی چوٹوں سے بچنے کے لئے نیچے دیئے گئے نکات پر عمل کریں۔

ایک لچکدار اینٹینا شامل کریں:

یہ ایک مؤثر اقدام ہے کہ آپ کی موٹر سائیکل یا اسکوٹر کے سامنے ایک لچکدار اینٹینا کھڑا / منسلک کریں۔ یہ اینٹینا ایک رکاوٹ کے طور پر کام کرے گا اور پتنگ کی ڈور کو آپ تک پہنچنے سے پہلے روک سکتا ہے۔اس سے موٹر سائیکل سوار کو کسی بھی جان لیوا حادثے کا خطرہ کم ہوجائے گا۔

حفاظتی لباس پہنیں:

سڑک پر محفوظ رہنے کے لئے مناسب حفاظتی لباس پہننا ضروری ہے۔ چن گارڈز والے ہیلمٹ اور ہائی کالر والی جیکٹس پتنگ کی ڈوروں اور دیگر خطرات سے اضافی تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

رش والے علاقوں سے بچیں:

اگر ممکن ہو تو رش والے علاقوں میں سواری سے بچنے کی کوشش کریں جہاں بہت سے لوگ پتنگ اڑا رہے ہیں۔ پتنگ کی ڈوروں کے سامنے آنے کو کم سے کم کرنے اور حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

آسمان پر پتنگوں پر نظر رکھیں اور چوکس رہیں:

اپنے ارد گرد اور آسمان پر نظر رکھیں ، جہاں خاص طور پر پتنگیں اڑائی جاتی ہوں۔

امید کرتے ہیں یہ وہ احتیاطی تدابیر ہیں جن پر ایک موٹر سائیکل سوار پتنگ کی ڈور کے حادثات کے خطرے کو کم کرنے کے لئے عمل کرسکتا ہے۔ یاد رکھیں، بنیادی حفاظت ہمیشہ سب سے پہلے آتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top