منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مزیدار میمنی آلو گوشت بنانے کا طریقہ

07 ستمبر, 2024 16:03

کراچی: اگر آپ صالن گوشت کے شوقین ہیں تو ہم آپ کیلئے میمنی آلو گوشت بنانے کی ترکیب  لا رہے ہیں۔

سب سے پہلے مٹن آدھا کلو، آلو3 سے 5 عدد، ایک بڑی پیاز، ٹماٹر2سے ڈھائی عدد، لہسن 7جوے، ہری مرچ4سے 5، نمک حسبِ ضرورت، ہلدی ایک چمچ، دہی2کپ لیکر کام شروع کریں۔

یہ سب کرنے کے بعد لال مرچ پسی ہوئی ایک چمچ، لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چمچ، دھنیا پاؤڈرایک چمچ، زیرہ پاؤڈرایک چمچ، ثابت زیرہ ایک چمچ، ثابت گرم مصالحہ ایک چمچ، پانی3 گلاس، آئل4 چمچ، ہری مرچ، ادرک، دھنیا حسبِ ذائقہ لے لیں۔

مزید پڑھیں:گھر میں مزیدار حلیم بنائیں وہ بھی کم خرچ میں، مگر کیسے؟

اجزا لینے کے بعد ترکیب:
مٹن اچھی طرح دھو کر اسے پتیلی میں ڈال کر تھوڑے سے پانی میں ابال لیں اور پھر اس کو نکال کر الگ کرلیں۔ اب آئل گرم کرکے اس میں گوشت، پیاز، ٹماٹر، ثابت گرم مصالحہ، ہری مرچ، لہسن، نمک، ہلدی، لال مرچ پیسی ہوئی زیرہ پاؤڈر،

لال مرچ کُٹی ہوئی، ثابت زیرہ اور پانی ڈال کر ایک گھنٹہ تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔ جب گوشت گل جائے تو اس میں آئل، آلو، دہی ڈال کر 15- 10 منٹ تک ہلکی آنچ پر دم دیں۔ ہری مرچ، ادرک، ہرا دھنیا چھڑک دیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top