جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا دور میں عید ایسے منائیں

13 مئی, 2021 17:51

اس بار کی عید پچھلے سالوں کی عیدوں کی طرح نہیں بلکہ اس سے بہت مختلف ہے ۔اس بار کی چھوٹی عید یعنی عید الفطر کورونا کی وجہ سے خراب تو ہوگئی ہے، نہ شاپنگ والے معاملات مکمل ہوسکیں ،

 

نہ باہر سحری و افطاری کا سلسلہ ہوسکا۔وجہ یہ وباء بنی، کورونا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں تبدیلی لے کر آیا۔لیکن یہ ایسی آزمائش تھی جس کا سامنا پوری دنیا کے لوگوں نے کیا اور یہ آزمائش یا مصیبت اب تک جاری وساری  ہے۔ زندگی میں ایسے موقع آتے ہیں جب حالات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا ہوتا ہے اور آج کے وبائی ماحول میں بھی یہ مجبوری ہے۔
 
عید آگئی ہےاور عید منانی بھی ہے۔ عیدی مسلمانوں کے لئے تحفہ ہے اور تحفے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جاتا ہے۔ عید دن کا نام ہے یعنی خوش رہنے کا دن ،یعنی شکرخدا کرنے کا دن ، یعنی سب کے ساتھ مل کر ہنسنے مسکرانے کا دن۔دوستوں، رشتے داروں سے ملنے ملانا کا دن، گھومنے گھومانے کا دن، پکنک منانے کا دن، طرح طرح کے پکوان کھانے کا دن، بلکہ مختصر یہ ہے کہ مسکراہٹیں پھیلانے کا دن ۔اس عید پر کورونا ایس او پیز کے مطابق کچھ پابندیاں ہیں جس پر چلنا ضروری ہے تاکہ اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔
 

ا ب حالات کے مطابق عید تو منانی ہے ۔یہ سوچیئے کہ عید کیسے منائیں؟ جس میں عید بھی منالی جائے اور کورونا سے بھی محفوظ رہیں۔ عید کا ایک بنیادی فارمولہ یاد رکھیں کہ کسی انسان کےچہرے پر مسکراہٹ پھیلانی ہے ۔

اب حالات یہ ہے کہ خاندا ن اور دوستوں سےملنا تو مشکل ہےتو خوشیاں کیسے منائیں؟ کیونکہ عید تو اپنوں کے ساتھ ہی ہوتی ہے۔سب سے پہلے تو این سی او سی کی ایس او پیز پڑھ لیجئےاور اس کو ہر حال میں فالو کیجئے۔
 
٭ماسک کا استعمال ہرگز ترک نہ کریں اور وہ بھی ٹھوڑی اور گلے کے بجائے ناک تک رکھنا ہے۔ بعد نماز   عید گلے ملنے کے بجائے جھک کر تھوڑے فاصلے سے سلام کیا جاسکتا ہے۔ ہینڈسینٹائیزر کا استعمال ہر ملاقات کے بعد کیجئے ۔ اس دوران آنکھ اور منہ پر ہاتھ نہ لگائیے۔
عید منائیں

٭باہر جانہیں سکتے اور دور رہنے والے احباب آنہیں سکتے تو کم سے کم گھر کے تمام افراد ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائیں ۔دوران محفل موبائل دور رکھئے اور گھر والوں سے باتیں کریں۔ چھوٹے چھوٹے گیم آپس میں کھیلئے۔

ممکن ہوسکیں تو ایک ساتھ بیٹھ کر مووی یا پھرخاندان  کے کسی فرد کی شادی کی ویڈیو دیکھئیے۔
 

٭اس بار کرونا کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف سڑکوں پر موجود ہیں ۔وہ اپنے پیاروں سے بہت دور ہیں اور اپنی ڈیوٹی نبھارہے ہیں ۔ اس بار تو آپ بھی اپنوں سے دور ہیں تو کیوں نہ اپنی تنہائی اور ان کی تنہائی کو مل کر دور کردیں۔

کوئی میٹھا پکوان، کوئی کھانا ان کوپیک کر کے پہنچادیجئے۔ کوئی بزرگ عیدی بھی دے دیں تو کتنا اچھا لگے گا ان کو۔ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو کم سےکم مسکرا کر اور جھک کر سلام کرکے تھینک یو تو بولا جاسکتا ہے۔
 
٭پڑوسیوں کو کتنے عرصے سے کچھ بھجوایا نہیں ، کچھ میٹھا بھجوادیں۔شاید آس پاس رہنے والوں سے کسی زمانے سے لڑائی چل رہی ہو۔آج اچھا موقع ہے اس لڑائی کو ختم کرنے کا ، مل لیجئے بلکہ کال کرلیجئے، ویڈیو کال کرلیجئے۔ آج ان لوگوں کو بھی میسج کردیجئے جن کو عرصہ دراز سے میسج نہیں کیا ۔ روٹھے رشتے داروں کو کال کرلیجئے۔ دھیان رہیں کہ خاندا ن میں کوئی ضرورت مند رشتے دار ہے تو عید کا موقع مدد کرنے کے لئے بہتریں موقع ہے  ،اس موقع کو استعمال کیجئے تاکہ عید ان کی بھی ہوجائےاور آپ کو بھی سکون ہوجائے۔ 
 
کورونا ایک حقیقت ہے جوکچھ مہینوں تک تو زندہ رہے گی لیکن امید ہے کہ اگلی عید میں پرانی رونقیں بحال ہوجائیں گی ۔ ویکسینشن کا عمل بھی جاری ہے اور تھوڑی بہت احتیاط بھی۔یقیناً عید اتنی پھیکی گزرے گی یہ تو کسی نے نہیں سوچا تھا مگر اس بار اگر پھیکے پن سے گزار لے تو اگلے بار میٹھی طرح سے گزاریں گے۔ اور ہاں آخر میں بس یہ ہی پیغام کہ ویکسنیشن کروالیجئے تاکہ آہستہ آہستہ یہ ماحول اور یہاں کے لوگ کورونا سے محفوظ ہوجائیں۔
 
نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top