جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بجلی بلوں کے ذریعے عوام سے کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

08 اگست, 2024 16:24

حکومت کی جانب سے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس کی مد میں وصول کی گئی رقم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق حکومت بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسوں سے سالانہ 954 ارب روپے کا نمایاں ریونیو حاصل کرتی ہے۔

اس رقم میں سے وفاقی حکومت کو 391 ارب روپے ملتے ہیں جب کہ صوبوں کو 563 ارب روپے کا فائدہ ہوتا ہے۔

جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی): تمام صارفین بشمول گھروں، تجارتی اداروں، صنعتوں اور زرعی صارفین پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد ہے، جو کل ٹیکس ریونیو میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انکم ٹیکس: حکومت انکم ٹیکس سے 98 ارب روپے وصول کرتی ہے جو بجلی کے بلوں کا 10 سے 12 فیصد بنتا ہے۔

ایڈوانس ٹیکس: نان فائلرز سے 25 ہزار بلوں پر 7.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جاتا ہے جس سے 4 ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔

اضافی ٹیکس: مختلف اضافی ٹیکس اقدامات کے ذریعے اضافی 13 ارب روپے جمع کیے جاتے ہیں۔

اضافی سیلز ٹیکس: اس سے مزید 54 ارب روپے حاصل ہوتے ہیں۔

ریٹیلرز سیلز ٹیکس: ریٹیلرز پر 7.5 فیصد ٹیکس کے ذریعے 9 ارب روپے جمع کیے جاتے ہیں۔

بجلی ڈیوٹی: حکومت بجلی کے استعمال پر 1.5 فیصد ڈیوٹی کی مد میں 53 ارب روپے وصول کرتی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی خدمات کے لیے 14 ارب روپے فیس وصول کی جاتی ہے۔

بجلی کے بلوں پر مجموعی ٹیکس کا بوجھ آٹھ مختلف قسم کے ٹیکسوں پر مشتمل ہے جس میں صارفین اوسطا 9 روپے فی یونٹ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top