جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں کتنا اضافہ ہوا؟

22 جولائی, 2024 12:54

اسلام آباد: اے آر وائی نیوز نے این آئی ایچ ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر میں کتوں کے کاٹنے کے 7 ہزار 815 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ان میں سے زیادہ تر واقعات پنجاب میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 5 ہزار 158 ہے۔ سندھ میں آوارہ کتوں سے 1975 شہری زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں 475 جبکہ بلوچستان میں 91 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آزاد کشمیر میں کتوں کے کاٹنے کے 112 اور گلگت بلتستان میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:6 دفعہ سانپ کے کاٹنے کے باوجود نوجوان کس طرح زندہ بچ گیا؟

کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ آوارہ کتوں کی آبادی پر قابو پانے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ صحت عامہ کے حکام پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اس بڑھتی ہوئی تشویش کو دور کرنے کے لئے فوری کارروائی کریں اور آوارہ جانوروں کی ویکسینیشن اور انتظام کے لئے حکمت عملی پر عمل درآمد کریں۔

19 جولائی کو پاکپتن میں آوارہ کتے کی زد میں آکر سات ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔ آوارہ کتے نے گھر میں گھس کر نومولود بچے پر حملہ کردیا جو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکپتن کے گاؤں کامریاں میں کتے نے بچے پر گھر کے اندر حملہ کردیا۔بچے کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا لیکن راستے میں ہی اس کی موت ہو گئی۔ کتے کو بعد میں پکڑ لیا گیا اور علاقے کے لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top