جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کتنی کمی ہوئی؟

22 دسمبر, 2023 16:24

اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.51 فیصد تک کم ہوئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 42.60 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر، آلو، چینی، آٹا اور چکن کی قیمتوں میں کمی آئی، کوکنگ آئل، چاول اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں انڈے، پیاز، دالیں اور ایل پی جی مہنگی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران سگریٹ کی قیمت میں 93 فیصد اضافہ ہوا، گیس کی قیمت میں ایک ہزار 108 فیصد اضافہ ہوا۔

ایک سال میں آٹا 78 فیصد اور ٹماٹر 56 فیصد مہنگے ہوئے، چینی کی قیمت بھی 50 فیصد سے زائد بڑھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top