جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بجلی کمپنیوں پر 8 سال میں کتنے ارب کے جرمانے ہوئے

30 جنوری, 2024 13:47

نیشنل  الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے بجلی تقسیم کار، جنریشن و ٹرانسمیشن کمپنیوں پر عائد کیے گئے بھاری جرمانوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

رپورٹ کے مطابق جنریشن، ٹرانسمیشن اور تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف نیپرا قانون کی خلاف پر اتھارٹی کی جانب سے سال 2015 سے لیکر اب تک مجموعی طور پر 80 کیسز پر کارروائیاں کی گئیں۔

نیپرا  نے اعلامیے میں کہا کہ زیادہ تر کارروائیاں کرنٹ لگنے سے ہونے والی اموات پر کی گئیں، ملک بھر میں بجلی کے بلیک آؤٹ پر کمپنیوں کے خلاف فیصلے سنائے گئے جب کہ پاور پلانٹس کو  ان کی صلاحیت سے کم چلانے اور میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے۔

اتھارٹی کے مطابق جنریشن میں مختلف کمپنیوں پر 39 کیسز پر کارروائی کرکے مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے جب کہ ٹرانسمیشن میں مختلف کمپنیوں پر 7کیسز پر کارروائی کے بعد ساڑھے 4 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ڈسٹری بیوشن میں مختلف کمپنیوں کے خلاف 34 کیسز پر کارروائی کی گئی اور ان پر 67 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا جب کہ اتھارٹی کی جانب سے کمپنیوں کو 8 سالوں میں ایک ارب 41 کروڑ روپے کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : مفت اور کم قیمت بجلی کے دعوے بے بنیاد، آئندہ حکومت کو معاشی سونامی کا سامنا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top