جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نوجوانی میں درفشاں کیسی دیکھتی تھیں؟ تصویر وائرل

27 اگست, 2024 19:34

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی مبینہ پرانی تصویر نے مداحوں کو ششدر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جس میں انہیں ماضی کے مقابلے یکسر مختلف دیکھا جاسکتا ہے۔

آل پاکستان ڈرامہ پیج نامی ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے در فشاں سے منسوب ایک تصویر شئیر کی ہے جسے ان کی پرانی تصویر قرار دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: نازش جہانگیر نے درفشاں سلیم سے متعلق بیان پر یوٹرن لے لیا

وائرل ہونے والی اس تصویر میں درِفشاں کسی شادی کی تقریب کیلئے تیار ہوئی نظر آرہی ہیں اور ماتھے پر ٹیکا لگایا ہوا ہے جبکہ رنگ بھی سانولا ہے۔

مزید پڑھیں: درفشاں سلیم کی چُھپ کر بنائی گئی ‘غیر اختلاقی’ ویڈیو وائرل

ایک صارف نے لکھا کہ بعد میں ڈرپ لگوالی باجی نے اور ناک بھی ٹھیک کروالی، ایک اور مداح نے لکھا کہ تو یہ عام گھر کی ہی لڑکیاں ہوتی ہیں پھر میڈیا نکھار دیتا ہے۔

دوسری جانب پیچ نے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا ہے جبکہ ان مبینہ تصاویر کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top