جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اُمید ہے آئندہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دے گی، نگراں وزیر اطلاعات

04 فروری, 2024 16:07

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اُمید ہے آئندہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دے گی۔

اسلام آباد میں الیکشن 2024ءکے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئینی و قانونی حکومت ہے، آئین کے دیباچے میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے انتخابات کے نتیجے میں آتے ہیں، تمام قیاس آرائیوں کے باوجود ہم اپنے موقف پر قائم رہے، جب کہ جس حالت میں ہمیں ملک ملا تھا، اس سے بہتر حالت میں منتخب حکومت کو دے کر جائیں گے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر شہری حقوق حاصل ہیں، ہماری بڑی کامیابیوں میں اقلیتوں کا بہت بڑا حصہ ہے، صحت اور تعلیم کے نظام میں اقلیتی برادری فعال کردار ادا کر رہی ہے، البتہ ملک اسی وقت مضبوط ہوگا جب ہم اقلیتوں کو برابر شہری حقوق دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

عدالتیں آزاد ہیں، نگراں حکومت انہیں کنٹرول نہیں کرسکتی، مرتضیٰ سولنگی

الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں انتخابات ملتوی کردیے

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ امید ہے آئندہ حکومت ملک کے بنیادی مسائل پر توجہ دے گی، کیونکہ معاشی سلامتی اور طاقت کے بغیر کوئی ملک مضبوط نہیں ہوتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top