جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گائے کا گوشت کیوں رکھا؟ ہندوتوا پیروکاروں نے 11 مسلمانوں کے گھر مسمارکردیے

16 جون, 2024 16:58

بھارتی پولیس نے ریفریجریٹرز سے گائے کا گوشت برآمد کرنے کے بعد 11 مسلمانوں کے گھروں کو مسمار کر دیا ہے۔

بھارتی ریاست مہدیا پردیش کے علاقے منڈلا میں گائے کے نام پر مسلمانوں کی دشمنی جاری ہے۔

پولیس نے الزام لگایا کہ انہیں گائے کے گوشت کی غیر قانونی تجارت کے ثبوت ملے ہیں اور بھینسواہی علاقے میں گھروں سے 150 گائے اور بیف برآمد کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھروں میں گائے کے گوشت کی خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا ہے، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے ایک مسلمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ 10 دیگر کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا معاملہ؛ گورنر سندھ کا مالک کیلئے بڑا اعلان

مقامی حکومت کے جانوروں کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ضبط شدہ گوشت گائے کا گوشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثانوی ڈی این اے تجزیے کے لئے نمونے حیدرآباد بھیجے گئے ہیں جب کہ ضبط کی گئی گایوں کو مویشیوں کی پناہ گاہ میں منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ بھینسواہی علاقہ کچھ عرصے سے گائے کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا تھا۔ مدھیہ پردیش میں گائے ذبح کرنے پر سات سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top