جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حزب اللّٰہ کی زیر زمین سرنگیں حماس کی سرنگوں سے کہیں زیادہ جدید ہیں:اسرائیلی اخبار

03 جنوری, 2024 12:16

 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے گزشتہ ہفتے 4کلومیٹر طویل سرنگ دکھائی تھی جو جبالیہ کیمپ سے غزہ شہر تک جارہی تھی اور ایریز کراسنگ سے محض 400 میٹر دور تھی۔

لیکن یہ ان سرنگوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو حزب اللہ نے کھود رکھی ہیں اور جنکی وجہ سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے ہزاروںصیہونی یہاں سےنکلنے پر مجبور ہوئے یہ سرنگیں شمالی کوریا کی معاونت سے بنائی گئیں۔

صیہونی اخبار ’’ دی ٹائم آف اسرائیل ‘‘ کے مطابق لبنان میں زیرزمین سرنگوں کا یہ پراجیکٹ غزہ سے بہت عرصہ پہلے کا ہے۔

صیہونی ریاست میں قائم ایک سنٹر’ علما ریسرچ اینڈ ایجوکیشن سنٹر ‘ کا ڈائریکٹر ’ تال بیری‘ جو خود بھی برسوں تک صیہونی فوج کے انٹیلی جنس یونٹ میں کام کرتا رہا ہے اس نے بہت عرصے پہلے انٹرنیٹ سے ایک نقشہ نکالا تھا جسے وہ جنوبی لبنان میں ’’سرنگوں کی سرزمین‘‘ کہا ہے ۔

اس نقشے پر دائرے بھی کھنچے ہوئے ہیں اور تل بیری کے خیال میں یہ حزب اللہ کے ’ دفاعی‘ پوائنٹس ہیں جہاں سے اسرائیلی حملے کی صورت میں حزب اللہ دفاعی کارروائیاں کرے گی۔

ان کی مجموعی طوالت سیکڑوں کلومیٹر ہے صرف ایک سرنگ کی لمبائی 45 کلومیٹر ہے۔

2006 کی جنگ کے بعد جنوبی لبنان میں شمالی کوریا کی معاونت سے حزب اللہ نے سرنگیں بنانے کا کام شرو ع ہوا تھا شمالی کوریا جسے چٹانوں کو کاٹ کر کھدائی کرنے کی خصوصی مہارت ہے اس سے حزب اللہ نے ٹیکنالوجی حاصل کی ہے۔

ان سرنگوں کوکئی قسموں میں بانٹا جاسکتا ہے ، کچھ سرنگیں ’ حملے والی ( اٹیک ٹنل) ہیں ان سے میزائل داغے جاتے ہیں اوریہ بڑے سائز کی ہوتی ہیں جن میں موٹرسائیکل اور بعض اوقات گاڑیاں بھی چلائی سکتی ہیں۔

یہ پڑھیں :لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ معاہدے کیلئے تیار ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top